What is Algorithm in Computer Science?

الگورتھم (Algorithm)کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟


الگورتھم (Algorithm)دور ِجدید کی ایجاد نہیں ،اس کی ابتداءآٹھویں صدی عیسوی سے ہوئی،الگورتھم کو سب سے پہلے مشہور ماہر فلکیا ت،سکالر،ریاضی دان محمد ابن موسی الخوارزمی نے متعارف کرایا تھا۔
محمد ابن موسی الخوارزمی 750 سنِ عیسوی میں ایران کے شہر الخوارزم میں پید اہوئے،محمد ابن موسی الخوارزمی الگورتھم کے علاوہ الجبراہ کے بھی موئجد ہیں اور محمد ابن موسی الخوارزمی کو ان خدمات کی وجہ سے گرینڈ فادر آف کمپیوٹر سائنس بھی کہا جاتا ہے،کیونکہ الگورتھم کمپیوٹر سائنس میں بہت ذیادہ استمعال ہوتاہے۔

کمپیوٹر کی ایجاد سے پہلے بھی الگورتھم (Algorithm)لکھے جاتے رہے ہیں ،اورالگورتھم کو کئی جگہ پر استمعال کیا جاتا رہا ہے۔
What is Algorithm in Computer Science? (Urdu)

جدید الگورتھم (Algorithm)کی بنیا د بِرن سرگئی اور لیری پیج نے رکھی جب انہوں نے اسے گوگل کے لئے کمپیو ٹر پروگرامنگ کی شکل میں بنایا، اس کے بعد الگو رتھم ،کمپیوٹر سائنس کی ایک اصطلا ح کے طور پر سامنےآیا۔

پروگرامنگ میں کسی مسئلہ کو بنیادی سطح سے لیکر اوپری سطح تک حل کرنے کے کاعمل الگورتھم ہے۔

الگور تھم (Algorithm)کوکسی بھی کمپیو ٹر لینگویج اور کئی طریقو ں سے بنا یا جاسکتا ہے گوگل کے علا وہ اور بھی بڑی کمپنیاں ہیں جو الگورتھم کی مدد سے اپنا بزنس کر رہی ہیں جیسے ایمیزون اور فیس بک وغیرہ۔

الگو رتھم (Algorithm)بنانے سے پہلے کن باتوں کا خیا ل رکھا جاتا ہے،اوریہ کام کیسے کرتاہے؟


کام کرنے کی ایک خاص مرحلہ وار ترتیب کو الگورتھم (Algorithm)کہتے ہیں ، سب سے پہلے جو مسئلہ درپیش ہو تا ہے اس کی نوعیت کو سمجھنے کی کو شش کی جاتی ہے تاکہ حل تلاش کرنے میں آ سانی ہو سکےحل طلب شدہ مسئلہ کو کئی حصو ں میں تقسیم کرکے چھوٹے چھوٹے مسئلوں میں تبدیل کردیا جاتا ہےپھر ان تمام مسئلو ں کی ایک فہرست تیار کی جاتی ہے۔

اس کے بعد ہر چھوٹے مسئلہ کا حل تلاش کیا جاتا ہے،تلاش کیے گیے حل کی تر تیب بنائی جاتی ہے اور ،اسے عام تحریری شکل میں لکھا جاتا ہے،حل کی ترتیبات کے بعد ایک ایسی پروگرامنگ لینگویج کا انتخا ب کرتے ہیں جس سے تلاش کئے گئے مسئلہ کا حل تیز ہو اور کمپیوٹر یا کمپیوٹر چِپ میں جگہ بھی کم لے،اس کے بعد (پروگرامنگ لینگویج کی مددسے حل شدہ)تقسیم کیے ہوئے چھوٹے مسئلوں کے حل کو ترتیب وار دوبارہ جوڑدیا جاتا ہے۔

پھر اس پروگرام کو چیک کیا جاتا ہے کہ تیار کیا گیا پروگرام درست کام کر رہا ہے،سارے ٹیسٹ چیک کرنے کے بعد پرو گرام کو تیا ر کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے، اس طرح ایک پروگرامنگ الگورتھم (Algorithm)بنا یا جاتا ہے۔


Structure of (Algorithm)
الگورتھم کا ڈھانچہ کیسے تر تیب جاتا ہے؟


الگورتھم بنانے کے لیے پروگرامنگ کے پانچ معیار طے کیے جاتے ہیں۔

(1) ممکنات(Feasible)

غیر ضروری اقدامات سے گریز کرتے ہوے ایسے حل تلا ش کیے جاتے ہیں جوعملدرامد کے قابل ہوں اور آسان ہوں۔

(2)بہتر سے بہتر(Finiteness)

پروگرام کو زیادہ سے زیادہ آسان اور مختصر بنانے کی کو شش کی جاتی ہے تاکہ سمجھنے میں مشکل پیش نہ آئے ، عملدرامد میں زیادہ وقت خرچ نہ کرے،اور ہو سکے تو جگہ بھی کم لے۔

(3) قا بلِ فہم(Input)

پروگرام کو اس قابل بنا یا جائے کے وہ دی گئی ہدایات کو سمجھ سکے ۔

(4)جواب دہ(Output)

اور دی گئی ہدایت کو سمجھ کر صحیح جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

(5) تا ثیر(Effectiveness)

آخر میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ تیار کیا گیا پروگرام مؤثر اور مکمل طور پر کارآمد ہے۔

الگورتھم (Algorithm)کی کچھ آسان مثالیں:

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں گوگل کےالگو رتھم (Algorithm)کی بہت ذکر ہوتا ہے، ایک نیا صارف جب انٹر نیٹ پرالگورتھم کا سنتا ہے یا اسے پڑھتا ہے تو اسے سمجھ نہیں پاتا کہ کس بارے میں بات ہورہی ہے۔

الگورتھم اتنا بھی نیا نہیں کہ ہم یہ سمجھنے لگیں کہ یہ کوئی دورِجدید کی ایجاد ہے،اس کی بڑی مثال کمپیوٹر ہے،کمپیوٹر کے تمام سو فٹ ویئر،پروگرامنگ بیسڈ الگورتھم پر کام کرتے ہیں،بلکہ مائیکرو سوفٹ آفس میں ایکسل،پاور پوائنٹ،ایکسزاور ایم ایس ورڈ تو کام ہی الگورتھم پر کرتے ہیں۔

دوسری مثال میں آپ کیلکیو لیٹر کو لے سکتے جسے ہم سالہا سال سے استمعال کرتے آرہے ہیں،اور ایسی کئی مصنو عات ہماری روزمرّہ کی زندگی میں شامل ہیں۔

الگورتھم اور ہم:

ایک عام آ دمی الگورتھم سے کیسے گزرتاہے؟

مثلاً

(1) روزانہ کی ترتیب:-
ایک شخص صبح نیند سے جاگا ،ناشتہ کیا،آفس جانے کے لئے تیا ر ہوا،گا ڑی میں بیٹھا،اور آفس چلا گیا،اس شخص کی یہ روزانہ کی ترتیب ہی الگو رتھم ہے.

(2) کوکنگ کی ترتیب:-

آپ ایک کیک بناتے ہیں،اور کیک بنا نے کی ترکیب کے مطابق تمام اجزا ء،ایک خاص تر تیب سے ملا کر اس کا مرّکَب بناتے ہیں ،اس خاص ترتیب کو الگورتھم کہتے ہیں۔

(3) گھر میں استمعال ہونے والی روزمَرّہ کی اشیاء:-

ٹیلی فون میں فون بیل بجنے کی ایک مخصوص تعداد سیٹ کردی جاتی ہے،اور اس تعداد تک فون ریسیو نہ کیا جائے تو آٹو میٹک ریکارڈنگ مشین آن ہو جا تی ہے،اسی طرح واشنگ مشین ،مائیکرو ویواوون،ایئرکنڈیشن اور ہیٹر وغیرہ کے ٹائمرز میں الگورتھم کا استمعال ہو تا ہے۔