What is Keyword research in SEO ?

(کی ورڈ ریسرچ)کیا ہوتا ہےاور یہ کیسے کام کرتا ہے؟


سرچ انجن میں جب بھی کسی ویب سائٹ یا کونٹنٹ کوتلاش کرنےکے لئے( صارف کی طرف سے) جو الفاظ یا جملہ لکھا جاتا ہے اسےکی ورڈریسرچ (Keyword Research)کہتے ہیں،جیسے (Best iphon 2020)
اس کا انحصا ر صارف پر ہوتا ہے کہ وہ اپنے سوالات(Query)کیسے لکھتا ہےاگر کو ئی صارف آئی فون کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو ضروری نہیں کہ ہر صارف ایک ہی طریقے سے یا ہر صارف ایک جیسے کی ورڈ کا استمعال کرے۔

ایک ہی طرح کی معلو مات حاصل کرنے کے لئے جتنی بار کی ورڈ (Keyword Research)لکھنے کا انداز تبد یل ہو گا ،سرچ انجن ہر بار سامنے آنے والی ویب سائٹ کارزلٹ تبدیل کرتا رہے گا۔
What Is Keyword Research In SEO? (Urdu)
What Is Keyword Research In SEO? (Urdu)

مثلاً،کوئی دوسرا صارف (Best apple phon 2020)سرچ کرتا ہے تو سرچ انجن مختلف رزلٹ دے گا،تیسرے صارف نے (Best IOS phon 2020)سرچ کیا تو نتیجہ پھر الگ ہوگا۔

یہا ں سوچنے والی با ت یہ ہے کہ تینو ں کی ورڈ (Keyword Research)میں معلو مات تو ایک جیسی حا صل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،تو سرچ انجن ہر بار الگ الگ ویب سائٹس کارزلٹ کیو ں دے رہا ہے ،جبکہ ہر با ر جو ویب سائٹس بتائی جا رہی ہیں سبھی آئی فون کے متعلق ہیں۔

کیونکہ ہر کونٹنٹ رائٹر نے اپنا کی ورڈ، ریسرچ کے بعد منتخب کیا ہو ا ہے،اور اس با ت کی کوشش کی گئی ہے کہ اپنے کی ورڈ کے مطابق صارفین کو اپنی طرف لا یا جائے،کیونکہ ایس ای او(SEO)کے نقطہ نظر سے ایسے ہی کیا جاتا ہے۔

اب یہ (کی ورڈ ریسرچ )کیا ہے اور کی ورڈ کیو ں ریسرچ کیا جا تا ہے؟


انٹر نیٹ پر لوگ کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں، نئے آنے والےاپنی جگہ بنانے کے لئےاس ترکیب کو استمعال کرتے ہیں اور کی ورڈ ریسرچ(Keyword research)اس لیے کیاجاتا ہے تاکہ ،لو کمپی ٹیشن کی ورڈ( Low compitition keyword)تلاش کیا جاسکے ،تاکہ ایس ای او کرنے میں آسانی ہوسکے۔

کیونکہ جب بھی کو ئی نئی ویب سائٹ یا پوسٹ لکھی جاتی ہے تو ایسے کی ورڈ کو تلاش کیا جاتا ہے جن پر پہلے سے موجود ویب سائٹ کی تعداد کم سے کم ہو،تاکہ آپ کی بنا ئی گئی ویب سائٹ گوگل میں آسانی سےرینک ہو جائے ،اور پہلے پیج پر نظر آنے لگے ،ایسے کی ورڈ کو ،لو کمپی ٹیشن کی ورڈ ( Low compitition keyword)کہتے ہیں۔
لانگ ٹیل اور شارٹ ٹیل کی ورڈز کیا ہو تے ہیں؟

شارٹ ٹیل کی ورڈز زیادہ سے زیادہ تین لفظو ں پر مشتمل ہو تا ہےجیسے(what is keywords)

اور لانگ ٹیل کی ورڈز چار، پانچ یا چھ لفظوں پر مشتمل ہو سکتا ہے جیسے( what is keywords and how its work)

اس کے علاوہ کچھ طریقے ہو تے ہیں کی ورڈز کو اپنی ویب سائٹ یا رائٹنگ کونٹنٹ (مضمون) میں کیسے استمعال کیا جائے۔

جیسا کہ ،ٹارگیٹڈ کی ورڈ(Targeted keywords)

اگر آپ یہ چا ہتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ ایک کی ورڈ کے بجائے زیا دہ کی ورڈزپر ٹاپ لسٹ ہو تو آپ اپنے مین کی ور ڈ کے ساتھ ساتھ اس سے متعلقہ مزید کی ور ڈز کا استمعال کر سکتے ہیں،ایسے کی ورڈ زکو ٹارگیٹڈ کی ورڈ (Targeted keywords) کہتے ہیں۔


1:کی ورڈ زکلاؤڈ(Keywords cloud)

ایسے کی ور ڈ جنھیں آپ نے اپنی ویب سائٹ کے ٹارگیٹڈ کی ورڈ کے طور پر منتخب کرلیا ہے ،ان کی ورڈ کو اگر سرچ انجن کی گائیڈ لا ئن میں رہتے ہوئے اپنی ویب سائٹ میں استمعال کر تے ہیں تو اسے کی ورڈ کلاؤڈ (Keywords cloud)کہتے ہیں۔


2:کی ورڈ ڈائنسٹی(Density keywords)

ٹارگیٹڈ کی ورڈ کو اگر اپنی ویب سائٹ کے رائٹنگ کونٹنٹ میں مختلف جگہوں پر استمعال کیا جائے تو اسے کی ورڈ ،ڈائنیسٹی کہا جاتا ہے۔


3:کی ورڈ سٹفنگ(Keywords stuffing)

آپ کواس بات کا خا ص خیال رکھنا ہو گا کہ ٹارگیٹڈ کی ورڈز کو آپ نے اپنےرائٹنگ کونٹنٹ میں دو ،یا، زیا دہ سے زیادہ تین بار ایڈ جسٹ کرنا ہے،ایسا نہ لگے کہ کیورڈز کو زبردستی کونٹنٹ میں استمعال کیا گیا ہے۔

مطلب یہ کہ اگر آپ نے چار ٹارگیٹڈ کی ورڈ کا انتخاب کیا ہے تو ایک ہزار ورڈ کے کونٹنٹ میں ہر کی ورڈ کو تین بار سے زیا دہ استمعال نہیں کرنا،اس طرح ان چار ٹارگیٹڈ کی ورڈ تعداد بارہ بنے گی،بغیر کسی وجہ سے کی ورڈز ،ایڈکئے تو کی ورڈ سٹفنگ (Keywords stuffing)کہلائی جائیگی،اس کی وجہ سےویب سائٹ ڈی رینک ہو سکتی ہے جس سے نقصا ن ہوگا ۔

(1)وضا حت:

رائٹنگ کونٹنٹ میں جب ورڈز کی تعداد کاذکرہوتا ہے تو یہاں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ورڈز (Word)اور کریکٹر (Character)میں کیا فرق ہے؟

جب ایک انفرادی حرف لکھا جائیگا تو وہ کریکٹر ہو تا ہے جیسے(D)

اور جب کچھ حرفوں کا مجموعہ لفظ لکھا جائے گا تو وہ ورڈ ہوگا جیسے(Digital)

(2)وضا حت:

آن لائن اَرننگ میں کامیاب ہو نےکے لئے ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کےبز نس کے بارے زیا دہ سے زیادہ صارفین جان سکیں،اپنی ویب سائٹ اور پوسٹ وغیرہ کو ٹاپ لسٹ کرنے کے لیےیا ،زیا دہ سے زیادہ ٹریفک لا نے کے لیے تین فیکٹر ہو تے ہیں،اور یہ تینوں ہی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

1۔نِش (Niche)

آپکو ایک ایسی نِش یا مائیکرو نِش تلا ش کرنی ہے جس پر آپکو مکمل عبور ہو ،تاکہ بڑا،تفصیلی اور کوالٹی فُل کونٹنٹ ( مضمون)لکھا جاسکے۔



2۔ لو کمپی ٹیشن کی ورڈ ( Low compitition keyword)

آپکو ایسا کی ورڈ تلا ش کرنا ہےجو لو کمپی ٹیشن ہو،لیکن ایسا کی ورڈ بھی نہ ہو جسے صارفین سرچ نہ کرتے ہوں۔



3۔ایس ای او (SEO)

سرچ انجن آپٹیمائزیشن میں اپنی ویب سائٹ اور پوسٹ کی ،آن پیج( On page) اور ,آف پیج ( Off page)ایس ای او کو صحیح طریقے سے کرنا ۔

یہ تینو ں پیرا میٹرز پورے کرنے کے بعد جلد یا کچھ ہی دنوں میں آپ کی ویب سائٹ ٹاپ لسٹ ہو جائیگی اور ٹریفک بھی آنے لگے گا۔