Which is important? Skills VS Degree

ہنر بمقابلہ تعلیم(Skills VS Degree)

جب سے کچھ ممالک اور کمپنیز کی طرف سے تعلیم کے بجا ئے ہنر کو زیا دہ اہمیت دینے کی بات کی گئی ہے ہر طرف ایک بحث شروع ہو گئی ہے کہ تعلیم مکمل کر کے ڈگری حا صل کی جائے یا تعلیم کے بجائےہنر حاصل کرنےکی طرف توجہ دی جائے۔

ہمارے ملک میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس بارے میں اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں،کچھ لوگ ڈگری کے حق میں اپنے خیا 
لات کا ا ظہار کررہے ہیں اور کچھ لوگ ہنر کے حوالے سے اپنے تجربات کا ذکر کر رہے ہیں۔

Skills VS Degree URDU
Skills VS Degree (URDU)

سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم اس بحث کو کس تناظر میں کر رہے ہیں،کیو نکہ اگر بات ترقی یا فتہ ممالک کے حوالے سے ہورہی ہے تو وہا ں کے معاشی اور تعلیمی حا لات میں اور پاکستان کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

ڈگری اور ہنر دونوں کی اپنی جگہ ایک خاص اہمیت ہے،ہنر کے بغیر ڈگری یا ڈگری کے بغیر ہنردونو ں ایک دوسرے کے بغیر ادھو رے ہیں،لیکن ہنر حا صل کرنے کے لئے کیا ہم کسی سولہ یا سترہ سال کا بچہ جو ابھی میٹرک کر کے فارغ ہو ا ہے اسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ اب آگے تعلیم حا صل نا کرے اور کوئی ہنر سیکھ لے؟

میرے خیال سے ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہو گا،پاکستان میں بمشکل دس یا بارہ فیصد سٹوڈنٹس کو ئی ڈگری حا صل کر پاتے ہیں،اگر ہم آج اس بات کو فروغ دیں کہ ہنر سیکھنے کی طرف توجہ دیں تعلیم اتنی ضروری نہیں ہے ،تو اگلے بیس سال میں پڑھے لکھے لوگوں کا فقدان پیدا ہو جائے گا۔

جو بچہ ابھی تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ہنر سیکھنے کے بعد پانچ یا دس سال بعد اپنی تعلیم اگر مکمل کرنا چاہے تو کیا وہ ایسا کر پائے گا؟

کیونکہ تعلیم حا صل کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے ہمارے ملک میں کتنے بچے ایسے ہیں جو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر دو بارہ تعلیم حاصل کر سکیں ہیں۔ہنر تو آپ کبھی بھی سیکھ سکتے ہیں۔

اگر اپنی تعلم چھوڑ کر کو ئی ہنر آپ نے سیکھ بھی لیا تو اچھی نوکری کے لئے آپ کسی دوسرے ملک نہیں جا سکیں گے ،کیو نکہ وہا ں ڈگری کی ضرورت پڑتی ہے ،پھر چاہے ہم جتنا بھی انہیں بتاتے رہے کی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہوا ہے۔

جو افراد کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکے اور اب کوئی چھوٹی مو ٹی نوکری کرکے اپنا ذریعہ معاش چلا رہے تو ان کے لیے بہتریہ ہے کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کوئی ہنر سیکھ کراپنے لئےبہتر کام تلاش کریں ۔

یہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو دوسرے ممالک اور شخصیا ت کی مثالیں دیتے ہیں، جیسے امریکہ یا مایئکرو سافٹ کا مالک بل گیٹس وغیرہ، کیونکہ بل گیٹس ان سٹوڈنٹس میں سے ہے جو کالج ڈراپ آؤٹ ہے ،یعنی وہ اپنی تعلیم پوری نہیں کر سکا اور آ ج اپنی سکلز کی وجہ سے دنیا کی امیر ترین شخصیا ت میں اس کا شمار ہو تا ہے۔

امریکا میں ہر سال ایک محتا ط اندازہ کے مطا بق بیس لاکھ افراد ڈگری حاصل کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں ڈگری حا صل کرنے والوں کی تعداد بمشکل چند ہزار تک پہنچ پاتی ہے۔

میں اپنے ان دوستوں سے یہ پوچھنا چا ہتا ہوں کہ امریکہ میں ہر سال تقریباً پانچ لاکھ کے قریب سٹوڈنٹس کالج ڈراپ آؤٹ ہوتے ہیں،ان میں سے کتنے ہیں جو بل گیٹس کی طرح کامیا ب ہوئے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کافی مشہور شخصیا ت ایسی ہیں جو کم تعلیم کے باوجو د کا میا ب ہوئی ہیں،لیکن کوئی یہ نہیں بتا تا کہ ان میں سے کئی لوگوں نے کامیاب ہونے کے بعدصرف ڈگری حاصل کرنے کے لیے اپنی تعلم مکمل کی ہے ۔

Importance of Skill With Degree

تعلیم کے ساتھ ہنر کی اہمیت:

ہمیں ان پڑھ ہنر مند افراد کے بجائے پڑھے لکھے ڈگری ہولڈرز ہنر مند نو جوانو ں کی ضرورت ہے، تا کہ ہم اپنے ملک کو ترقی یا فتہ ممالک کو صف میں کھڑا کر سکیں،کیونکہ اب ملٹی نیشنل کپمنیز کا رجحان بدلتا جا رہا ہے ،وہ اب اسے ایمپلائز تلا ش کرتی ہیں جوتعلیم یافتہ تو ہوں،لیکن ان میں کسی طرح کی سکلز بھی ہوں۔

ہمیں اپنی نوجوان نسل کی ذہن سازی کرنے کی ضرورت ہے ، زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو اس حوالے سے ذہنی طور پر تیا ر کرنا ہوگا کہ وہ اپنی تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ کچھ آئی ٹی سے متعلق دوسری سکلز بھی سیکھں۔

ہمارے زیر تعلیم سٹوڈنٹس مو بائل اورسوشل میڈیا کے بے جا استمعال میں مصروف ہیں ،اور اپنا وہ قیمتی وقت جو کسی سکلز کے سیکھنے میں لگانا چاہیئے ،موبائل پر گیمز کھیل کر یا سو شل میڈ یا کے بے مقصد استمعال میں ضائع کر رہے ہیں۔

دوستوں کوئی بھی ایجا د بُری نہیں ہوتی ، ہمارا استمعال کرنے کا انداز اورطریقہ اسےاچھا اور بُرا بناتا ہے،اس لیے اپنے قیمتی وقت کو ضائع نہ کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے فارغ اوقات میں کوئی بھی ڈیجیٹل مارکٹینگ کے حوالے سے سکلز سیکھنے کی کوشش کریں۔

تا کہ جب آپ اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہوں تو ساتھ ہی آپ کی سکلز بھی ڈیولپ ہو چکی ہوں، اور آپ کو اپنی جاب کے سلسلے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا پر ایسے بہت سے سٹوڈنٹس ہیں جو تعلیم کے ساتھ آن لائن اَرننگ کر رہے ہیں اور سیکھ بھی رہے ہیں۔

ایسی بہت سی سکِلز ہیں جو آپ سیکھ سکتے ہیں جیسےایکسل، پاور پوائنٹ-فوٹو ایڈیٹنگ-ویڈیو ایڈیٹنگ-اینی میشن-لوگو میکر-گرافک ڈیزائنر-ویب ڈیولپر-کمپیو ٹر کوڈنگ-بلاگنگ وغیرہ۔

اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے بھی کچھ فری کورسز کا انعقا د کیا ہے ،آپ وہا ں سے بھی کوئی ایک یا اس سے زیا دہ فری کور سز کر سکتے ہیں ۔

Digiskills.pk پراس وقت دس کورس فری سکھائے جا رہے ہیں، آپ اپنی پسند کا کوئی کورس جوائن کر سکتے ہیں۔

ایسے نوجوان جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکیں ہوں یا ایسے نوجوان جو کوئی جاب کر رہے ہیں ،وہ بھی اپنے فارغ وقت میں سکلز سیکھیں اور اپنے لئے مزید ترقی کی راہیں ہموار کریں۔