What is Operating system(OS) on a computer?
آپریٹنگ سسٹم (Operating system)کیا ہے ؟
کسی بھی متحرک الیکٹرونک ڈیوائس کو چلانے کے لئےیا اپنے استمعال میں لا نے کےاس میں ایک پروگرامنگ سافٹ ویئر کا ہو نا بہت ضرو ر ی ہے ،اس کے بغیر کوئی بھی ڈیوائس ایکٹو (Active) نہیں ہوتی، یہ ڈیوائس چاہے کمپیو ٹر،لیپ ٹا پ ،سمارٹ فون یا اِن جیسی کسی بھی ڈیوائس کی شکل میں دستیا ب ہو ں،پروگرامنگ سافٹ ویئر جسے آپریٹنگ سسٹم کہتے ہیں کے بغیر استمعال میں نہیں لا ئی جا سکتی ہیں، ہر ڈیوائس کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ہو تا ہے ،اس کا نام ، سائز ، ورژن ،اور خصو صیا ت مختلف ہو تی ہیں۔تو اب یہ جانتے ہیں کہ آپریٹنگ سسٹم ہو تا کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔
آپریٹنگ سسٹم(OS) ایک ایسا کمپیو ٹر پرو گرامنگ سوفٹ ویئر ہے جوکمپیوٹر او ر صارف کے درمیا ن انٹر فیس کا کام کرتا ہے ،اسے سسٹم سافٹ ویئر بھی کہہ سکتے ہیں۔
آپریٹنگ سسٹم ہدایا ت کا ایک مجمو عہ ہے جو سٹوریج ڈیو ائس میں سٹو ر کیا جا تا ہے،یہ کئی پرو گراموں کا ایک گروپ ہو تا ہے جو کمپیو ٹر کے کا م کرنے کے وسائل کا انتظا م کرتا ہے۔
آپریٹنگ سسٹم کسی بھی ڈائس میں وہ پہلا سا فٹ ویئر ہوتا ہے جس پربا قی سارےسافٹ ویئر یا ایپس انسٹا ل کی جا تی ہیں،اسے پرو گرامو ں کا پروگرام بھی کہا جا تا ہے۔
یہ کمپیو ٹر کے لیے تمام کا موں کا انتظام کرتا ہے
آپریٹنگ سسٹم کی دو اقسام ہوتی ہیں
٭کریکٹر یوزر انٹر فیس آپریٹنگ سسٹم (CUI)
٭گرافیکل یوزر انٹرفیس آپریٹنگ سسٹم (GUI)
1: کریکٹر یوزر انٹر فیس (CUI)آپریٹنگ سسٹم صا رف دوست نہیں ہوتا ہے اس استمعا ل میں لانے کے لیے ہمیشہ کمانڈ ٹائپ کرنی پڑ تی ہے مثلاً ڈسک آپریٹنگ سسٹم (DOS) ایک کریکٹر یوزر انٹر فیس آپریٹنگ سسٹم ہے
2:گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI)آپریٹنگ سسٹم صا رف دوست ہوتا ہے،اسے استمعال کرنےکے لئے کمانڈ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور کسی بھی پروگرام کو استمعا ل میں لانے کے لئے ماؤس سے کلک کرنا ہو تا ہے جیسے ونڈو ایک گرافیکل یوزر انٹرفیس آپریٹنگ سسٹم ہے۔
آپریٹنگ سسٹم کا کام دوسرے پروگرامز اور ایپلی کیشنزکو چلانے کے لئے ہو تا ہے یہ کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے درمیا ن رابطے یا پل کا کام کرتا ہے،آپریٹنگ سسٹم کے بغیر کمپیوٹرکام نہیں کر سکتا ،آپریٹنگ سسٹم کے بغیر کمپیوٹرکی حیثیت چند پرزوں کے علا وہ کچھ نہیں ہے۔
ملٹی ٹاسک آپریٹنگ سسٹم میں ایک ہی وقت میں بہت سارے پروگرام چلائے جاتے ہیں ،اور آپریٹنگ سسٹم ہی یہ طے کرتا ہے کہ کونسا پروگرام کب تک چلے گا۔
آپریٹنگ سسٹم کی خصو صیات:
1:میموری کا انتظام:(Memory managment)
آپریٹنگ سسٹم میموری کو سنبھا لتا ہے،اس سےپرائمری میموری کا مکمل علم رہتا ہے اور اس پر نظر رکھتا ہے کہ میمو ری کو کونسا پروگرام استمعا ل کررہا ہے،اور جب بھی کوئی پرو گرام میموری کو استمعال کرنے کی درخواست کرتا ہے تو یہ میموری کو مختص کر تا ہے۔
2:پرو سیسر مینجمنٹ:(Processor managment)
آپریٹنگ سسٹم کسی پرو گرام کو پروسیسنگ کے لئےسی پی یو(CPU) کو ہدایت دیتا ہے اور جب پرو گرام پروسیس ہو جا تا ہے تو ہدایت ختم کر دیتا ہے
3:ڈیوائس مینجمنٹ:(Device managment)
آپریٹنگ سسٹم تمام ڈیوائسز کے بارے میں معلو ما ت رکھتا ہے،اسےاو/آئی کنٹرولر بھی کہتے ہیں اور آپریٹنگ سسٹم اس با ت کا بھی فیصلہ کرتا ہے کہ کس ڈیوائس کو کو نسا پروگرام دینا ہے اور کب تک دینا ہے۔
4:فا ئل مینجمنٹ:(File managment)
فا ئل مینجمنٹ کا انحصا ر آپریٹنگ سسٹم پر ہو تا ہے ،آپریٹنگ سسٹم یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس پروگرام کو وسائل مختص کرنے ہیں اور کسے نہیں کرنے ہیں۔
5:سیکیورٹی:(Security)
آپریٹنگ سسٹم کسی بھی پروگرام یا ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کو روکتا ہے،اس میں پا س ورڈ اور دیگر ٹیکنیک کو استمعا ل کیا جا تا ہے۔
6:ریلائبل:(Reliabilti)
آپریٹنگ سسٹم بہت ہی قابل اعتماد ہو تا ہےکیونکہ اس میں کسی بھی وائرس اور نقصان دہ کوڈ کا پتہ لگا یا جا سکتا ہے
7:کاسٹ:(Cost)
آپریٹنگ سسٹم کی لا گت کا تعین اس کی خصوصیا ت پر ہو تا ہے،یہ ا س بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ نے کونسا سسٹم خریدا ہے اور اس سسٹم میں کونسا آپریٹنگ سسٹم ہے۔
8:استمعال میں آسانی:(Ease of use)
اسے استمعال کرنا بہت آسان ہے کیونکہ اس میں گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI)آپریٹنگ سسٹم ہوتا ہے۔
آپریٹنگ سسٹم کے مزید کچھ فائدے:
گرافیکل یوزر انٹرفیس (GUI)آپریٹنگ سسٹم کی وجہ سے اسے چلا نا بہت آسان ہے ،نئے صا رف کو اسے چلا نے میں کسی قسم کی کوئی دقت پیش نہیں آتی ،اس کے زریعے سے ہم ڈیٹا شیئر کر سکتے ہیں،پرنٹر کی مد د سے کسی بھی ڈاکومنٹ کا پرنٹ نکا لا جا سکتا ہے، اسے با آسانی اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے،اینٹی وائرس کی مدد سے وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے،کئی قسم کے سافٹ ویئراور گیمز انسٹال کی جا سکتی ہیں،لینکس (LINUX) جیسے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کو ہم اپنے کمپیو ٹر پر مفت چلا سکتے ہیں۔
0 Comments