Introduction to the terms used on the Internet


انٹر نیٹ پر استمعال ہونے والی اصطلاحات کا تعارف


ایسے سٹوڈنٹس جو آئی ٹی،یا، ڈیجیٹل مارکیٹینگ کے بارے میں جب تحقیق شروع کر تے ہیں تو اُنہیں کچھ ایسے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہےجو اُن کے لیے بالکل نئے ہوتے ہیں،اور ان نئے الفاظوں کو سمجھنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے،اس لیے اس پوسٹ میں ان الفاظوں کا احاطہ کر نے کی کوشش کی گئی ہے ،تا کہ جب آپ آئی ٹی یا، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے کوئی مضمون پڑھیں یا کو ئی ویڈیو دیکھیں تو آپ کوسمجھ آ سکے کہ کس بارے میں کیا بات ہو رہی ہے۔
Introduction to the terms used on the Internet (Urdu)
Introduction to the terms used on the Internet (Urdu)


ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالےسے انٹر نیٹ پر استعمال ہونے والی چند اصطلاح


1:انٹر نیٹ:(Internet)

بہت سارے نیٹ ورکس کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرکے جو بڑا نیٹ ورک بنایا گیا ہے اُسے انٹر نیٹ کہتے ہیں۔


2:کونٹینٹ (Content)


انٹرنیٹ پر موجود تمام مواد کو کونٹینٹ کہتے ہیں چاہے وہ مضامین ،تصویریں یا فلم کی شکل میں ہو.


3:ایس ای او (SEO)


سرچ انجن اُپٹیما ئزیشن اس کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ پر وزیٹرز کو لاتے ہیں



4:ہوم پیج ( Home page)


جب بھی کسی ویب سائٹ کو اوپن کیا جاتا ہے تو سا منے آ نے والا پہلا پیج ہوم پیج کہلا تا ہے۔



5:ویب پیج:(Web page)


ویب سائٹ کے ایک صفحے کو ویب پیج کہتے ہیں۔




6:لینڈنگ پیج:(Landing page)


ایک صفحے کی ویب سائٹ کو لینڈنگ پیج کہتے ہیں۔




7:ویب سائٹ:(Website)


ایک سے زیادہ ویب پیج والی سا ئٹ کو ویب سائٹ کہتے ہیں۔



8 :بلیو ڈ بلیو ڈ بلیو:(WWW)


ویب سائٹ کے ایڈریس میں ڈ بلیو ڈ بلیو ڈ بلیو کا مطلب ورلڈ وائڈ ویب ہوتا ہے۔



9:ویب بَراوُزر:(Web browser)


جس پلیٹ فارم کے زریعے ہم ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر تے ہیں اُسے ویب بَراوزر کہتے ہیں،جیسے گوگل کروم یا فائر فوکس موذیلا۔



10:یو آر ایل:(URL)


ویب سائٹ میں کسی مخصوص پیج کے ایڈریس کو یو آر ایل کہتے ہیں،ویسے یہ یو نیفا رم ری سورس لوکیٹر کا مُخفِف ہے۔

https://www.teckblogg.com/2020/05/digital-transformations.html





اَب اُن اِصطلاح کے بارےمیں جانتےہیں جو ڈیجیٹل ما ر کیٹنگ میں اکثراِستمعال ہوتی ہیں۔



11:آن لائن اَرنِنگ:(Online earning)


اِنٹر نیٹ پر کاروبار یا نوکری کے ذریعے جو رقم کما ئی جاتی ہے اُسے آن لائن اَرنِنگ کہتے ہیں۔



12: پیسِو اِنکم:(Passive income)


آن لائن کو ئی بھی ایسا کام جو آپ ایک بار کر کے چھوڑ دیتے ہیں اور وہاں سے آپ کو اِنکم ہوتی رہے جیسے آن لائن شاپِنگ سٹور یا پیڈکورسِز کی ویب سائٹ بنا کرچھوڑدیں،اِس کما ئی کو پیسِو اِنکم کہتے ہیں۔



13:ری کَرِنگ اَنکم:(Recuring income)


اگر کسی بکنے والی پروڈَکٹ کا لِنک آگے سے آگے شئیر ہو تا رہے اور ہر لِنک پر سیل ہو تی رہے تو سب سے پہلے جس سیلر نے اُس پروڈکٹ کے لِنک کو شیئر کیا ہے اُسے ہر سیل پر کچھ نا کچھ کمائی ہوتی رہتی ہے ،اِس کما ئی کو رَی کَرِنگ اِنکَم کہتے ہیں۔



14:فِر ی لا نسِنگ یا فِری لانسر:(Free lancing)


فِری لانسر اپنا کام اور کام کرنے کے اوقات طے کر نے میں آذاد ہو تا ہے،وہ کہیں سے بھی اور کسی کا بھی کام اپنے وقت کے

مطا بِق سر انجام دیتا ہے۔


15:ریموٹ وَرک:(Remote work)


فَری لا نسر کی طرح ریموٹ ورکر بھی کسی ایک مُلک سے دور دراز کسی دوسرے مُلک میں آن لائن کام کر تا ہے۔



16:ای کامرس:(E-commerce)


آن لائن شاپِنگ سٹور بنانا اور اُس پر لین دین کرنے کو ای کامرس کہتے ہیں۔



17:بلاگ: (Blog)


ایسی ویب سائٹ جس پر مُختلِف موزوعات پر مضامین لکھے جائیں یا اپنی رائے کا اِظہار کیا جائے۔



18:نِش:(Niche)


ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں یہ لفظ بہت اِستمعال ہو تا ہے،اِس سے مُراد قِسم یا کیٹیگری ہے۔



19:ما ئکرو نِش:(Micro niche)


یعنی اگر آپ کی نِش موبائل ہے تو اُسی موبائل کی ہینڈ فری،بیٹری اور چارجر مائکرو نِش کے زُمرے میں آئیگا۔



20:لوگو:(Logo)


کسی بھی کمپنی یا پروڈکٹ کےعلا متی یا شنا ختی ڈیزائن یا نشان کو لوگو کہتے ہیں۔



21:ویب:(Web)


اِنٹر نیٹ پر مُحیط نیٹ ورکِنگ کے جال کو ویب کہتے ہیں۔



22:ڈومین:(Domain)


اِیسا مخصوص نام یا ایڈریس جو ویب سائٹ کوشنا خت کر کے ہماری پہنچ کواُس تک ممکن بنا تا ہے،جیسے گوگل .کوم (google.com)یا یو ٹیوب .کوم (youtube.com)وغیرہ۔



23:ہوسٹِنگ:(Hosting)


اِنٹر نیٹ پر مو جو د وہ جگہ جہا ں ہم اپنی ویب سا ئٹ کا ڈیٹا رکھتے ہیں۔



24:ایفی لی ایٹ مار کیٹِنگ:(Affiliate marketing)


کسی کمپنی کے پرو ڈکٹ کو ا پنی و یب سائٹ پر یا کسی اور ذریعے سے پروموٹ کر کے سیل کرنا اور اُس پر اپنا کمیشن حاصل کر نا۔



25:ڈیٹا اِنٹری جاب:(Data entry job)


اِس جاب میں زیادہ تر کام ما ئیکرو سوفٹ آفِس جیسے ایکسل،پاورپوائنٹ،ایم ایس ورڈ سے متعلق کام ہو تا ہے۔



26:وِرچوئل اَسسٹنٹ:(Virtual assistant)


یہ آن لا ئن پرسنل سیکریٹری کی جاب ہے۔یعنی باس کسی اور جگہ پر ہوتا ہے اور سیکریٹری کسی دوسرے شہر یا ملک سے اپنے باس کے کاموں کو سر انجام دیتا ہے۔



27:سوفٹ کاپی:(Soft copy)


لیٹرز،ڈاکومنٹس،پرسنل ڈیٹا، بزنس ڈیٹا،یا ان جیسا کوئی بھی کو نٹنٹ کمپیو ٹر یا انٹر نیٹ پر محفوظ کرنے کو سوفٹ کا پی ،بنانا کہتے ہیں



28:ای بُک: (Ebook)


وہ کتابیں جو انٹر نیٹ پر محفوظ کی گئی ہیں یا مسلسل کی جا رہی ہیں انہیں اِ لیکٹرونک بک یعنی اِ ی بک کہا جاتا ہے۔



29:سب ڈومین:(Sub domain)


مین ڈومین سے ملحق دو سری ویب سائٹ بنا نا جیسے (www.google.com)مین ڈومین ہے اور(Gmail.google.com)سب ڈومین ہے۔



30:الگورِتھم:(Algorithm)


مخصوص طریقے سےایک ہی کام کو با ر بار کرنا





31:ٹرانسکرپشن:(Transcription)


آڈیو ریکارڈنگ کو تحریری شکل میں تبدیل کرنا۔



32:کنڈل:(Kindle)


ای بکس ریڈنگ ڈیوائس کو کنڈل کہتے ہیں۔




33:پوڈ کاسٹ:(Podcast)


بر اہ ِ راست یا ریکارڈنگ کے زریعےبنا یا گیا آڈیو کونٹنٹ پوڈ کاسٹنگ کہلا تا ہے





34:منیٹا ئزیشن:(Monitization)


اپنی ویب سائٹ یا کسی ویڈیو چینل کو کمائی کے قا بل بنانا ،جیسے یو ٹیو ب پر ہو تا ہے۔




35:ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ( SSL certificate )


اس سے مراد سیکیور ساکٹس لیئر (Secure Sockets Layer)سرٹیفکیٹ ہے یہ ویب سائٹس کو محفو ظ کرنے کے لئے ہو تا ہے



36:وی لاگ(Vlog)

ویڈیو میں اپنے خیالات کا اِظہا ر کرنا یا اپنی رائے کو ویڈیو کی شکل میں شیئر کرنا