?What is Domian


ڈومین (Domain)کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟


جب بھی کو ئی کا رو بار شروع کیا جا تا ہے تو اس کے لئے ایک نام تجویز کیا جا تا ہے ایسا نام جو اس کاروبا ر کی شناخت ہوتا ہے اور سب اس نام سے کارو با ر کو پہنچا نتے ہیں, ڈومین (Domain)بھی ایک طرح سے ویب سا ئٹ کا نام یا ایڈ ریس ہو تا ہے آپ جب بھی کوئی ویب سا ئٹ بناتے ہیں اس کے لیے ایک نام کی ضرورت ہو تی ہے کیو نکہ اس نام یا ایڈ ریس کے بغیر کوئی بھی آپ کی ویب سائٹ تک نہیں پہنچ سکتا ہے۔
What Is Domain On The Internet ? (Urdu)
What Is Domain On The Internet ? (Urdu)


ویب سائٹ بنا نے کے لئے جہا ں بہت سی چیزیں درکا ر ہو تی ہیں وہیں اس کے لئے ایک مستقل پتہ کی بھی ضرورت ہے بنیا دی طور پر ہماری ویب سائٹ ایک آئی پی (IP)ایڈ ریس پر ہو تی ہے اور اسے آئی پی ایڈریس سے ڈومین کے نام پر صا رف کی آسا نی کے لئے تبدیل کردیا جا تا ہے ۔

یہ کس طرح کام کرتا ہے؟


کسی بھی کمپیو ٹر کو انٹر نیٹ کے ساتھ یا لوکل نیٹ ورک سرور کے ساتھ منسلک کیا جا تا ہے تو اس کمپوٹر کی شناخت کا ایک انٹر نیٹ پروٹو کول(IP) ایڈریس ہو تا ہے جو کہ نمبرز کی شکل میں محفو ظ رہتا ہے,اسی طرح سے ہر ویب سائٹ کا بھی آئی پی ایڈریس ہوتاہے اور یہ بھی نمبرز کی شکل میں رہتا ہے جب ہم کسی ویب سائٹ کے لیے اپنے کمپیوٹر سے ریکوئسٹ بھیجتے ہیں تو وہ پہلے ڈومین نیم سسٹم (DNS)پر جا تی ہے ڈی این ایس اس ویب سائٹ کو آئی پی سے شنا خت کرتا ہے اور ہما رے سامنے ظا ہر کر دیتا ہے

اب یہا ں یہ بات آپ سو چ سکتے ہیں کہ جب ہمارا کمپیو ٹر بھی آئی پی ایڈریس پر ہے اور ویب سا ئٹ بھی آئی پی ایڈریس پر ہے تو پھر ڈومین کے نام کی کیا ضرورت ہے

یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسا آ پ کی فون ڈائریکٹری میں ہو تا ہے آپ اپنے تمام فون نمبرز بطور نا م محفوظ کرتے ہو اور نمبرز کو نام کی مدد سے تلا ش کرتے ہو،کیو نکہ اتنے سارے فون نمبرز یا د رکھنا بہت ہی مشکل کام ہے،اسی طرح ویب سائٹس کے آئی پی نمبرز کو یا د رکھنا نا ممکن ہے ،اور صارفین کی آسانی کے لیے اسے ڈومین کے نام سے تبدیل کر دیا جا تا ہے۔

ایک ڈومین کا نا م تین حصو ں پر مشتمل ہو تا ہے جیسے(WWW.GOOGLE.COM)

(WWW) سے مراد ،ورلڈ وائڈ و یب ہے یہ انٹر نیٹ کی ایک سرو س ہے جسے ہم لوگ استمعال کر رہے ہیں۔

(GOOGLE) یہ ویب سائٹ کا نام ہے جسے ڈومین کہتے ہیں۔

(COM) یہ ڈومین کی ایکسٹینشن ہے۔

ڈومین کی ایکسٹینشن کتنے اقسام کی ہیں ؟


جب ویب سا ئٹس کی تعداد بڑھنے لگی تو انہیں ایکسٹینشن میں تقسیم کر دیا گیا اور ویب سائٹس کو اقسام کی بنیا د پر ایکسٹینشن کی سہولت دی جانے لگی۔

ویسے تو 200 سے زیادہ اقسام کی ایکسٹینشن اس وقت تک مہیا کی جا چکی ہیں ،عا م طور پر استمعال ہو نی والی چند ایکسٹینشن در ج ذیل ہیں۔

(com.)کمرشل اور تجارتی ویب سائٹس کےلئے

(net.)نیٹ ورکس ویب سا ئٹس کےلئے

(info.)انفارمیشن ویب سا ئٹس کےلئے

(org.)آرگنائزیشن کی ویب سا ئٹس کےلیے

(edu.)تعلیمی ویب سائٹس کےلئے

(asia.)ان ویب سا ئٹس کے لئے جو صرف ایشیا میں اپنا بزنس آپریٹ کرتی ہیں

(int.) ایسی ویب سائٹس کے لئے جو ایک سے زیا دہ ممالک میں آپریٹ کرتی ہیں

(gov.) حکومتی ویب سائٹس کےلیے

جو ڈومین ان ایکسٹینشن (Extension)کے سا تھ خریدی جا تی ہیں انہیں ٹی ایل ڈی (TLD)ٹاپ لیول ڈ ومین کہتے ہیں اور انٹر نیٹ پر ان ڈومینز (Domains)کو معیاری ڈومینز کا درجہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ممالک کے نام سے بھی ایکسٹینشن دی جا تی ہیں

1:(pk.)پاکستان ،کےلئے

2:(in.)انڈیا ،کےلئے

3:(us.)امریکہ، کےلئے

4:(au.)آسٹریلیا ،کےلئے

5:(ca.)کینیڈا ،کےلئے

6:(hk.)ہانگ کانگ ،کےلئے

7:(jp.)جاپان ،کےلئے

8:(uk.)انگلینڈ،کےلئے

ان ڈومینز کو (ccTLD)کنٹری کوڈ ،ٹاپ لیول ڈومین کہتے ہیں



یو آر ایل(URL)اور ڈومین(Domain)میں کیا فرق ہے؟


یو نیفارم ر یسو رس لوکیٹر(Uniform Resource Locator) یعنی یو آر ایل ویب سائٹ کے کسی مخصوص پیج پر جانے والے ایڈریس کو کہتے ہیں جیسے

#https://urduitblog.com/what-is-domain-urdu/

سب ڈومین اور ڈومین میں کیا فرق ہے؟


جیسے ایک کٹیگری کے اندر چھوٹی کٹیگری کو سب کٹیگری کہتے ہیں اسی طرح اگر آپ اپنی ڈومین سے متعلقہ کوئی اور ویب سائٹ بنانا چاہتے تو سب ڈومین کا استمعال کر سکتےہیں،اس وقت سب سے زیادہ سب ڈومین گوگل استمعال کررہاہے۔

-:مثلاً

1:(www.google.com)مین ڈومین

2:(gmail.google.com) سب ڈومین

3:(docs.google.com) سب ڈومین

4:(translate.google.com) سب ڈومین

5:(play.google.com) سب ڈومین

6:(photos.google.com) سب ڈومین

7:(fonts.google.com) سب ڈومین

8:(images.google.com) سب ڈومین

ڈومین خریدنے سے پہلے ڈومین کے نام کی دستیابی کے بارے میں معلو مات حا صل کرلینی چاہیے کیو کہ اچھے اور مشہو ر نام کی ڈومینز پہلے ہی خریدی جا چکی ہیں

اپنی ویب سائٹ کے لئے ڈومین کے نام کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں ، ڈومین کا نام آپکی ویب سائٹ کے مطابق اور آسان ہو نا چاہئیے ،بہت ساری کمپنیز ڈومین فروخت کرتی ہیں

گوگل پر سرچ کریں تو کافی ویب سائٹس مل جائینگی جو ڈومین کا کاروبا ر کر رہی ہیں