?what is internet

انٹر نیٹ کیا ہے ؟اور کس طرح کام کرتا ہے؟


دورِجدید میں جہاں بہت ساری ایجادات نے دنیا کو حیران کیا ہے ان ایجادات میں اِنٹر نیٹ ایک بڑی اور قابلِ ذکرایجادمیں شمار ہوتی ہے،انٹر نیٹ نے دنیا کو سمیٹ کر ایک گلوبل ویلیج بنادیاہے اورآج انٹرنیٹ کی مددسے ایک کِلک پردنیا بھر کی معلو مات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ Internetکے ایجاد میں بہت سارے سائنسدانوں نےمختلف زاویوں سے اپنی اپنی تحقیقات کا حصہ ڈالا ہے ،اس لیے کسی ایک سائنسدان کا نام نہیں لیا جاسکتا۔
what is internet in simple words? [Urdu]
what is internet in simple words? [Urdu]


اُنیسویں صدی کے اوائل سے ہی سائنسدانوں نے ایک ورلڈ وائرلیس سسٹم (World wireless system)بنا نے کے لیے کوشیشیں شروع کردیں تھی،پہلی کامیابی 1960 کی دہائی میں ملی جب امریکہ کی ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی نے اس کا پہلا کامیاب تجربہ کیااور اسے ARPANET کا نام دیا گیا۔

اپنے اس پہلے تجربے کے لیے اُنہوں نے امریکہ کی چار بڑی یونیورسٹیز کا انتخاب کیا تاکہ اس میں سائنٹیفک ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے ڈیٹا کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔ اوراس طرح پیکٹ سوئچنگ سسٹم کےذریعے ان چاروں یونیورسٹیز کو آپس میں لِنک کردیا ۔

اس کے بعد بہت سارے ترقی یافتہ ممالک نے اپنے اپنے انٹر لِنکنگ نیٹ ورک بنا لیے،1990 تک سائنسدان ایک ایسا سسٹم بنانے میں کامیاب ہوگئے ,جس میں اُنہوں نے تمام ممالک کے نیٹ ورکس (Net works)کو آپس میں کنکٹ کر کے ایک بہت بڑا نیٹ ورک (Net work)بنادیا ۔

اس بڑے نیٹ ورک میں ورلڈ وائڈ ویب www کو متعارف کرایاگیا، اب انٹر نیٹ پروٹوکول سسٹم (IP)کے ذریعے تمام ممالک کا ڈیٹا ایک کلک پردستیاب ہے، ای میل (Email)اور ویب پیجز(Web pages) کی مدد سے معلومات حاصل کرنا اور اپنا پیغام دوسروں تک پہنچاناآسان ہوگیا ہے۔


انٹر نیٹ (Internet)اور ڈبلیو ڈبلیوڈبلیو (WWW)میں کیا فرق ہے؟


ا ِنٹر نیٹ ، نیٹ ورکس کے نیٹ ورک کو کہتے ہیں، جبکہ ڈبلیو ڈبلیوڈبلیو (WWW) وَرلڈ وَائڈ ویب (World wide web)کی اِصطلِاح ہے،وَرلڈ وَائڈ ویب یعنی دنیا میں پھیلا ہوا جال ، ویب (Web) یعنی مواد کا مجمو عہ ،وہ جگہ ہے جہا ں ہم انٹر نیٹ کے ذریعے اپنی مطلو بہ معلو مات کی تلاش کے نتیجے میں پُہنچتے ہیں ،اسے ویب پیج (Web page)کہتے ہیں، اس پیج پر ویڈیوز ہو سکتی ہیں، تصویریں ہو سکتی ہیں ، کوئی تحریری مضمون ہو سکتا ہے یا پھر یہ سارا مواد ملکر ایک ویب پیج کی تشکیل کر سکتا ہے ۔


ویب سا ئٹ (Web site)اور ویب پیج (Web page)میں کیا فرق ہے؟


ویب پیج ،ویب سا ئٹ کے ایک پیج کو کہتے ہیں،اور ایک سے ذیا دہ پیج ہو ں تو اسےویب سا ئٹ کہتے ہیں۔

ویب سرفر (Web surfer)،یا ویب براؤزر (Web browser)کیا ہے؟


ویب برا ؤزر اُس پلیٹ فارم یا سافٹ ویئر کو کہتے ہیں ، جس کے ذریعے ہم ویب میں دا خل ہو تے ہیں، جیسے گوگل کروم براؤزر ، فائر فو کس یا انٹر نیٹ ایکسپلو رر۔

انٹرنیٹ کو پوری دنیا میں پھیلانے کے لیےسیٹلائٹ،موبائل ٹاورز،سوئچز،ڈیوائسزاور راؤٹرزکی مدد لی جا تی ہے،جو کمپنیز اس نیٹ ورک تک رسائی دیتی ہیں انہیں انٹرنیٹ سروس پرووائڈر(ISP)کہتے ہیں،آج انٹرنیٹ نے فائبر آپٹک اور فائیوجی5G جیسی جدید اور تیز ترین سروس کے زریعے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج بنادیا ہے۔

انٹر نیٹ کے استمعال کے حوا لے سے کچھ مثا لیں درج ذیل ہیں۔

*ای میل

*آن لائن سٹڈی

*آن لا ئن گیمنگ

*آن لائن نیو ز پیپر ،میگزین ریڈنگ

*آن لائن شاپنگ اینڈ سیل

*آن لائن ریسرچ

*آن لائن چیٹنگ

*آن لا ئن بُکس

انٹر نیٹ کے فا ئدے۔

آن لا ئن اور آ ف لا ئن جابز کی تلاش

کسی بھی بارے میں معلو مات حاصل کرنا

ہر درجے کی تعلیم حاصل کرنا

دنیا میں کہیں بھی رابطہ کرنا یا بات چیت کرنا

اپنے کا رو با رکے لئے تربیت یافتہ افراد کی تلا ش

تر بیت یا فتہ افراد کے لئے ملا زمت کی تلاش

آن لا ئن کارو بار کرنا

آن لائن تربیت حاصل کرنا

آن لا ئن انٹر ٹینمنٹ ،جیسےویڈیوز،مو ویز،میوزک

تفریحی مقامات کے بارے میں جاننا

ما ہرین نےدن رات کی کا وشوں کے بعد مو جو دہ دور میں انٹر نیٹ کے استمعال کو بہت آسان بنا دیا ہے،ہر روز نئی سے نئی ویب سا ئٹس،سا فٹ ویئرز مختلف قسم کے ٹولز اورسمارٹ فون کی آمد ،نے انٹر نیٹ کے صارفین کی تعداد میں بے تحا شہ اضا فہ کیاہے۔

صارفین اپنے دوستوں ،رشتے داروں سے رابطہ کررہے ہیں، بزنس مین اپنے لیئے مواقع تلا ش کر رہے ہیں تاکہ فروغ پا سکیں،سٹوڈنٹس اپنی سکِلز کو بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،علم کے متلا شی ،علم میں اضا فہ کر رہے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کے انٹر نیٹ کے بغیر، صا رفین خود کو ادھورا سمجھتے ہیں۔