what is SEO?

ایس ای او(SEO) کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟


پہلے یہ جان لیتے ہیں ایس ای اوکو بنانے کی ضرورت کب اور کیوں پیش آئی۔

سب سے پہلی ویب سائٹ 1991 میں بنا ئی گئی تھی ،اس کے ساتھ ہی اور بھی لا تعداد ویب سائٹس میدان میں آگئی،جب ویب سائٹس کی تعداد بہت ذیا دہ بڑھ گئی تو اس کےساتھ ساتھ مواد (Content)میں بھی اضافہ ہو تا چلا گیا ،جب مواد بہت ذیا دہ ہوگیا ،اتنی ذیا دہ تعداد میں سے کسی ایک مخصوص مواد کو تلاش کرنے میں مشکل پیش آنے لگی,تو اُس وقت ضرورت محسوس ہوئی کی ایک ایسا ڈھانچہ (Structure) بنا یا جائے جس میں آسانی سے مخصوص مواد تک رسائی ( Acces)حاصل کی جا سکے.
What Is SEO in Blogging? (Urdu)
What Is SEO in Blogging? (Urdu)

یہا ں سے سرچ انجن کی بنیاد رکھی گئی , اپنے ابتدائی دور میں اس نئے بنا ئے گئے سرچ انجن سے وقتی طور پر مسئلہ کا حل تو نکال لیا گیا،لیکن ماہرین نےمستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اس پر مزید تحقیق کا آغاز کردیا،اور 1996 میں کمپیو ٹر سائنس کےدو ماہرین جو کہ سٹوڈنٹس تھے،برِن (Brin)اور لیری پیج( Larry page) نے دنیا کا ،کامیا ب ترین سرچ انجن بنادیا۔

اس سرچ انجن کا نام بیک رب (Back rub) رکھا گیا جس کا کچھ عرصے بعد نام تبدیل کر کے گوگل(Google) رکھ دیا گیا جو آج تک دنیا کاسب سے بڑا ،اور کامیاب سرچ انجن ہے،اور یہ ایس ای او(Search Engine Optimization) کا نقطہ آغاز تھا۔

گوگل(Google) نے اپنے سرچ انجن میں ایک ایسے سسٹم کی بنیا د رکھی جسےالگورِتَھم (Algorithm) کہتےہیں ، یہ ایسا سسٹم ہے جومواد(Content)،مواد کی مطابقت (Relevancy of content)اورمواد کے معیار( Quality of content) کو پہچاننےکی صلاحیت رکھتا ہے.

سرچنگ کے نتیجے میں جتنے بھی رزلٹ سامنے آتے ہیں وہ گوگل کاالگورِتَھم تلاش کر کے ہمارے سامنےلاتا ہے۔

یہا ں تک تو بات سمجھ آگئی کہ ایس ای او(SEO)کیا ہے ،لیکن کیا ایک عام صارف کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایس ای او(SEO) کیا ہے کیوں ایس ای او (SEO) کرنی چا ہیے؟

اگر آپ بلاگنگ کرتے ہیں،ڈیجیٹل مار کیٹنگ کرتے ہیں یا ،یو ٹیوب پر ویڈیو بنا تے ہیں تو آپکو ایس ای اوکے عمل سے لا زمی گزرنا ہو گا ایس ای اوکو نظر انداز کر کے آپ کسی بھی سرچ انجن میں رینک نہیں کر سکتے ہیں، یہ ایک جاری رہنے اور جاری رکھنے والا عمل ہے اسی لیے اس پر بار بار اور بہت ذیا دہ بات ہوتی ہے۔

ایس ای او(SEO) کی تین اقسام ہیں .

*ٹیکنیکل ایس ای او(Technical SEO)

*آن پیج ایس ای او(On page SEO)

*آف پیج ایس ای او(Off page SEO)

1:ٹیکنیکل ایس ای او(Technical SEO)


ٹیکنیکل ایس ای او(Technical SEO) صرف ایک بار کی جاتی ہے ،جب آپ اپنی ویب سائٹ کو سیٹ اَپ کرتے ہیں تو اس میں مو جودتمام آپشنز میں صرف ایک بار سیٹنگ کرنی ہوتی ہے،اس سیٹنگ کو بار بار تبدیل نہیں کیا جاتا، جیسے ویب سائٹ کا ٹایٹل ، ڈسکرپشن ،میٹا ٹیگ ،کرالِنگ، اِنڈیکسِنگ وغیرہ ۔

2:آن پیج ایس ای او(On page SEO) کیسے کام کرتی ہے؟


انٹر نیٹ پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ اورفری لانسنگ سے متعلقہ کام کرنے والے افراد اور ویب سائٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے گوگل سرچ انجن میں اپنی پوسٹ یا ویب سائٹ کو رینک کروانے کے لیے آپ کو ایک کی ورڈ (Keyword)کی ضرورت ہوتی ہے ،ایسا( کی ورڈ) جس پر آپ نے اپنے بلاگ میں مضمون لکھا ہے یا اپنی ویب سائٹ پر فروخت کرنے کے لئے کوئی پرو ڈکٹ ایڈ کی ہے ،تو اب آپ یہ چاہیں گے کہ ذیا دہ سے ذیا دہ صارفین اس کے بارے میں جانیں،اس لیے آپکو اس مضمون کی (کی ورڈ ) سے اصلاح ( Optimization)کرنی ہے۔

مثلاً (Best mobile charger) آپکا (کی ورڈ) ہےاور آپ نے اس پر پوسٹ لکھنی ہے

سب سے پہلے تو اپنی پوسٹ میں اچھا (Best)،متعلقہ (Relevant)،تفصیلی(Detailed)مضمون لکھیں اورایس ای اوکرنے کے لیے اس کی ورڈ (Keyword)کو آپ پوسٹ کے ،ٹائٹل میں ،ہیڈنگ میں ,امیج پراپرٹی میں، اور اپنی پوسٹ کے مضمون میں چار یا پانچ بار اس کا ذکر کریں گے،ایس ای اوکرنے کے بعد ہی گوگل سرچ انجن اس (کی ورڈ )پر آپ کی اور اس (کی ورڈ )پر لکھی ہوئی تمام پوسٹس کو پہچانے گا ۔

آن پیج ایس ای او(On page SEO) اور آف پیج ایس ای او (Off page SEO)میں اپنے بلاگ میں آپ جب کوئی نئی پوسٹ لکھیں گےیا ویب سائٹ پر کسی نئےمواد(Content)کا اضافہ کریں گے تو ہر با ر آپکو اپنی پوسٹ یا مواد (Content) کی ایس ای اوکرنا ہو گی۔

3:آف پیج ایس ای او (Off page SEO)


آف پیج ایس اوکامطلب ہے کے آپ نے اپنی ویب سائٹ کی انٹر نیٹ پر پر و مو شن (Promotion) کرنی ہے،آف پیج ایس ای او (Off page SEO)میں کامیا ب ہونے کا انحصار سب سے زیادہ اس بات پر ہے کہ آپ نے آن لائن پیج ایس ای او (On page SEO)کتنی بہتر کی ہے۔انٹر نیٹ پر آ پ کوئی بھی بز نس کرتے ہوں ،جیسے فری لانسنگ ، بلاگنگ ،ایفی لی ایٹ مارکیٹنگ تو کامیاب ہونے کے لئے آپکو اپنی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک لانا پڑیگی،اس کے لئے آپ کو بیک لنکس (Backlinks)بنا نے کی ضرورت پڑ تی ہے تاکہ وہ بیک لنکس آپ مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کر کے اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لا سکیں

(بیک لنکس یعنی اس پوسٹ یا ویب سائٹ کا لنک جسے آپ پروموٹ کرنا چاہتے ہیں)

(ٹریفک یعنی صارفین )

بیک لنکس شیئر کرنے کے لئے آپ مختلف پلیٹ فارم استمعا ل کر سکتے ہیں۔جیسا کہ

اتھارٹی ویب سائٹس(Athority websites)

آپ کو بیک لنکس شیئر کرنے کے لئے ایسی ویب سائٹس تلاش کرنی ہیں جن پر ٹر یفک زیادہ ہو اور ان سائٹس پر صارفین کا اعتماد ہو۔

سوشل میڈیا(Social media)

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ یا و یب سائٹ کا لنک شیئر کرکے بھی بیک لنک بنا یا جا سکتا ہے۔

گیسٹ پوسٹنگ(Guest posting)

ایسی ویب سا ئٹس جو اپنی سا ئٹس پرگیسٹ پوسٹنگ کی سہولت فراہم کر تی ان پر پوسٹ شیئر کر کے بھی بیک لنک بنا یا جاتا ہے۔

آپ انٹر نیٹ پر کہیں بھی بیک لنکس (Backlinks)بنا سکتے ہیں۔

بیک لنک شیئر کرتے وقت اس بات کا خیا ل رکھنا ہے کہ جہا ں لنک شیئر کیا جا رہا ہے وہ پلیٹ فارم آپ کی پوسٹ سے مطابقت رکھتا ہو اور صارفین میں اچھی شہرت بھی ہو، کہیں بھی بے مقصد اور لا تعداد بیک لنکس بنا نے سے الٹا آپ کی ویب سائٹ ڈی رینک ہو جا ئیگی۔

نوٹ:-

گوگل بہت ساری ایس ای او ٹیکنیک اور الگورتھمز پر کام کرتا ہےآئے روز اس میں تبدیلی کی غرض سے اپڈیٹس آتے رہتے ہیں ،پہلے اتنی جلدی اپڈیٹس نہیں آ تے تھے،لیکن لوگوں کے غلط طریقے سے کام کرنے کی وجہ سے گوگل اپنے سرچ انجن اور الگورتھمز کو اپڈیٹس کر کے نئے الگورتھمز بناتا رہتا ہے ، تمام ایس ای او ٹیکنیک اور الگورتھمز پر ایک پو سٹ تو کیا ایک ویڈیو میں بھی بات نہیں ہو سکتی۔

جو بنیا دی طریقہ بتا یا گیا ہے گذشتہ سات ،آٹھ سال سے اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی,یہ ایس ای او کا بنیا دی ڈھانچہ(Basic structure of SEO) ہے.