What Is Niche ?

نِش کیا ہے؟


1:(Niche)نش:-

جب بھی کوئی بگنرز (Beginners)ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی معلومات کے لیے کوئی ویڈیو دیکھتا ہے ،یا کسی بلاگ پر آرٹیکل پڑھتا ہے تو ایک لفظ نِش (Niche)بہت زیادہ سننے میں یا ,دیکھنے میں آتا ہے , اس لفظ سننے اوردیکھنے والے کو سمجھ نہیں آتی کے آخر یہ نش ہے کیا،اور یہ کس بارے میں بات ہو رہی ہے۔
What Is Niche? (Urdu)
What Is Niche? (Urdu)


نش ایک انگریزی لفظ ہے اسے اُردو میں تشریح کریں تو اس کے معنی (طاق) ہیں، کچھ زبانوں میں اسے نش کے علاوہ نِچ بھی کہتے ہیں ،عام فہم الفاظ میں ( اِقسام کی قِسم) کی وضا حت کرنے کے لیےنِش لفظ کا استمعال ہو تا ہے۔

اور اگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اصطلاح(Term)میں دیکھے تواس کا مطلب ہے،کسی خاص قسم کی مصنوعات یا خدمات کے لئے مارکیٹ کے مخصوص صارف۔

یعنی آپ نے فروخت کرنے کے لیئے جو مصنو عات سلیکٹ کی ہے ،اب اسے فروخت کر نے کے لیےآپ کو ایسے صارفین تلاش کرنے ہیں جو ان مصنو عات کو خریدیں۔

یا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس مخصوص صارفین کی مارکیٹ تو پہلے سے مو جو د ہے ،اور آپ جا نتے ہیں کہ یہ صارفین کس مصنو عات کو خریدنا پسندکریں گے ،تو ایسی صورت میں آپ کو وہ مصنو عات تلاش کرنی ہیں جو ان صارفین کو فروخت کی جا سکیں۔

جب آپ کےصارفین بھی مخصوص ہیں اور ان کو فروخت کر نے کے لیےمصنو عات بھی مخصوص ہیں ،تو اس کا مطلب ہوا کہ یہ آپ کی نِش (Niche) ہے،ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں جلد از جلد کامیا ب ہونے کے لیے بھی مخصوص نش کا سہارا لیا جاتا ہے۔

مخصوص نش (Niche)کو کیسےاور کہاں استمعال کیا جاتا ہے ،اس بات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

مخصوص نش (Niche) پر کام کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتیں ہیں جیسے۔۔۔۔

ہوسکتا ہے مخصوص نش پر کام کرنا آپ کا شوق ہو،

ہوسکتا ہے مخصوص نش پر آپ نے کوئی آن لائن شاپنگ سٹور بنایا ہوا ہو،

ہوسکتا ہے مخصوص نش کا کوئی ایفی لی ایٹ پرو گرام جوائن کیا ہوا ہو،

ہوسکتا ہے مخصوص نش پر آپکی ویب سائٹ ہو،

مثا ل کے طور پر آپ اپنے لئے ایک سفری بیگ تلاش کررہے ہیں،

آپ سرچ کرتے ہیں سفری بیگ ، تو سرچ انجن ویب سا ئٹس کی ایک بہت بڑی فہرست آپ کے سامنے ظاہر کر دے گا ،اور اس میں سرِفہرست بڑے برانڈ ز اور سٹورزکے نام ہونگے ،تو ایسی صورتحا ل میں نئے آنے والے کے لیے کیسے جگہ بنے گی۔

ایسا سمجھ لیں کے آپ سفری بیگ(Niche) پر کام کر رہے ہیں تو اس طرح کی صورتحا ل کے لیے آپ ایک نئی حکمتِ عملی اپنائیں گے ،اور ایک (Niche) بیسڈمکمل ویب سائٹ ہی سفری بیگ پر بناکر اس میں کافی اقسام کے بیگز کی لِسٹ اِیڈ کر دیں ،جیسے چمڑے کے سفری بیگ ،کپڑے کے سفری بیگ،بچوں کے سفری بیگ،طلبا کے سفری بیگ وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔

اب جب بھی کوئی آپ کی ایڈ کی ہوئی بیگ لسٹ کے حساب سے سرچ کرے گا ،جیسے کوئی بچوں کے سفری بیگ سرچ کرتاہے تو اب اس بات کو سمجھیں کہ جب آپکی نش بھی مخصوص ہے اور صارفین بھی مخصوص ہیں تو سرچ انجن رزلٹ بھی مخصو ص ویب سا ئٹس کا دے گا جس میں ساری ویب سا ئٹس بچوں کے سفری بیگ سے متعلق ہونگی ،اس طرح آپ کی نش ویب سائٹ کے سرچ انجن میں جلدی سے پہلے پیج یا سرِفہرست آنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

نش مارکیٹنگ کو آن لائن ارننگ کا تیز ترین ذریعہ مانا جاتا ہے ،بس آپکو ایک اچھی نش سلیکٹ کرنے کی ضرورت ہے ،جس میں ذیا دہ مقابلہ بازی نہ ہو ،اس کے لیے آپ کی ورڈ ریسرچ ٹول (Keyword research tool)کا استمعال کر کے ایک اچھی نش تلاش کر سکتے ہیں۔

2:(Micro Niche)مائیکرونِش:-

نش کے ساتھ ساتھ مائیکرو نش (Micro niche)کی اصطلا ح بھی استمعال کی جاتی ہے، مائیکرو نِش (Micro niche)،نش سے متعلقہ مصنو عا ت کے بارے میں ہے،اگر سفری بیگز کی مثال کو لیں تو ، ہینڈ بیگ ، والِٹ، ویسٹ بیگ ،نو مولود کے بیگ ،مائیکرو نِش میں آئینگے۔

اسی طرح اگر موبائل آپکی نش ہے تو ،ہینڈفری، بیٹری،چارجر،ڈیٹا کیبل،یہ سب مائیکرو نِش کہلا یئں گی۔

نِش یا مائیکرو نِش ،مصنوعا ت کو فروخت کرنے کے لیے نِش بلاگنگ،نِش ویب سائٹ،ای میل مارکیٹنگ جیسےپلیٹ فارم استمعال کیے جاتے ہیں ،اس سےآپ اپنے مخصوص صارفین کو جلدی قائل کرنے میں کا میاب ہو جاتے ہیں۔