Information Technology/Technology For Information

اِنفارمیشن ٹیکنالوجی یا آئی ٹی(IT)کیا ہے؟


زما نہ قدیم سے تاریخدانوں کے معلومات اکٹھی کرنے کے بے شمار حوالے مو جود ہیں ،اُس وقت بہت کم لوگ یہ کام کر تے تھے، کا غذ اور قلم کے وجود میں آ نے کے بعد معلومات کو لکھنا اور کتابی شکل میں محفو ظ کرنا کافی آسان ہو چکا تھا۔

کمپیو ٹر کی ایجاد کے بعد سے ہی ما ہرین نے اس بات پر غو ر شروع کر دیا تھا کہ بڑی تنظیموں اور اداروں کے پاس اپنے کارو بار اور صارفین کا جو ڈیٹا فا ئلوں اور کتاب کی شکل میں موجود ہے اسے کس طرح سےایک جگہ پر اِکٹھا کیا جائے،تا کہ صارفین سے متعلق معلومات تک جلد اور تیز ترین رسائی ممکن ہو سکے۔
what is Information Technology? (Urdu)
what is Information Technology? (Urdu)

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہو ے 1958 میں پہلی بار انفار میشن ٹیکنا لوجی کا تصور پیش کیا گیا،یہ تصور ہارورڈ بزنس ری وِیو میگزین کے ایک مضمون میں شائع ہوا تھا،اور انفا ر میشن ٹیکنا لو جی کی اصطلاح (IT)بھی اسی مضمون میں پیش کی گئی تھی۔

عام طور پر انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی مختصر اِصطلاح (IT)کو زیا دہ تر استمعال کیا جا رہا ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی ایک ایسا وسیع موضوع ہے ، جس میں خاص طور پر جب کوئی بڑی تنظیم یا کمپنی اپنا (IT)کا شعبہ فعال کرتی ہے،تو معلومات کے متعلق انتظام اور عملدرامد کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جاتاہے .

یہ عام طور پر ذاتی یا گھریلو کمپیوٹراور نیٹ ورکنگ کے حوالے سے استعمال نہیں ہوتا ہے۔ چونکہ کمپیوٹر سسٹم ،انفارمیشن مینجمنٹ میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں ، لہذا کمپنیوں اور یونیورسٹیوں میں کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ اکثر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کہلاتے ہیں، کچھ کمپنیاں اس شعبہ کو آئی ایس (انفارمیشن سروسز) یا ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سروسز) کے نام سے موسوم کرتی ہیں۔

اگرچہ آئی ٹی کا استعمال اکثر کمپیوٹرز اور کمپیوٹر نیٹ ورکس کو بیان کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ، اس لیےکسی بھی تنظیم کا (IT)سٹرکچرہارڈویئر سے لے کر آپریٹنگ سسٹم ، ایپلی کیشنز ، ڈیٹا بیس ، اسٹوریج ، سرورز پر مبنی ہوتا ہے،انٹرنیٹ اور بزنس فون سمیت ٹیلی مواصلات کی ٹیکنالوجی بھی کسی تنظیم کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہوتی ہیں۔

کیو نکہ اب ہر بڑی کمپنی انفار میشن ٹیکنا لوجی سے فا ئدہ اٹھا نا چا ہتی ہے تو اس شعبہ میں جابز کے بھی کا فی موا قع دستیاب ہیں،جہا ں ان کمپنیز کو (IT)پرو فیشنلز کی ضرورت پڑتی ہے۔

(IT) پروفیشنلز کو خصوصی تعلیم دینے کے لیے بہت سارے (IT)انسٹیٹیوٹ مو جود ہیں،جو ,ان (IT) پروفیشنلز کوتعلیم اور تجربے کی بنا پر سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔


(IT) پرو فیشنلز بنیا دی طور کیا کام کرتے ہیں ہے ؟


(IT) پروفیشنلز یا ایکسپرٹ بنیا دی طو ر پر درج ذیل کاموں کو سر انجام دیتے ہیں۔

1:(ہارڈویئر کی انسٹا لیشن)

سی پی یو،مانیٹر،کی بورڈ، ہارڈ ڈرائیو ،مدر بورڈاور پرنٹر وغیرہ کی انسٹا لیشن کرنا۔

2:(آپریٹنگ سسٹم کو سمجھنا)

یہ کمپیو ٹر کا بیسک سا فٹ ویئر ہو تا ہے ، جیسے ونڈوز،میک،لینکَس وغیرہ۔

3:(نیٹ ورکنگ)

کمپنی کے تمام کمپیو ٹرز کو آپس میں ایک ساتھ کنکٹ کر کے مین سرور کے ساتھ لنک کرنا۔

4:(ڈیٹا بیس بنا نا)

اپنے تمام صارفین اور ملا زمین کی تفصیلا ت کو کمپیو ٹر کی ایک مخصو ص اور محفوظ جگہ پر رکھنا۔

5:(سوفٹ ویئر بنانا)

ہر کمپنی اپنی سروسز اور پروڈکٹس کے حوالے سے سوفٹ ویئر بناتی ہےجس سے اُسے اپنے کاروبار کو مینیج(Manage)کرنے میں آسانی رہتی ہے اس لیےہر کمپنی کااپناسافٹ ویئر ہو تا ہے ،جس کے انٹر فیس Inter faceکا ڈیزا ئن بھی الگ ہو تا ہے۔

6:(اپلیکیشن بنانا )

یہ ایک اینڈ یوزر End userسافٹ ویئر ہے ،جسے ذیادہ سے ذیا دہ ،یوزر فرینڈلی بنا کر صارف کے حوا لے کردیا جاتا ہے، تا کہ صارف اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اسےآ پریٹ کرسکے۔

ٹیکنیکل باتو ں سے گریز کرتے ہو ئے آسان الفاظ میں بتا یا جائے تو جو بھی تنظیم یا ادارہ انفار میشن ٹیکنا لوجی کا استمعال کرتا ہے ،اس کا مقصد صارفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا ہے ,تاکہ صارف کے حوالے سے وہ اپنا کام جلد از جلد کر سکیں ،مثا ل کے طور پر ہم کسی موبائل کنکشنزکی فرنچا ئز میں جاتے ہیں تو وہا ں سب سے پہلے ہما را فون نمبر پو چھا جاتا ہے ، جیسے ہی یہ نمبر وہ اپنے سسٹم میں اینٹر Enterکرتے ہیں ،تو ان کے سسٹم کا ڈیٹا بیس(Data base) ہما ری ساری تفصیل کمپیو ٹر سکرین پر ظا ہر کر دیتا ہے،کیونکہ کنکشن لیتے وقت ہم اپنا شنا ختی کارڈ اس کمپنی کو دیتے ہیں،اس طرح ہماری ساری تفصیل اُن کے پاس ہو تی ہے۔

اِس کے علاوہ اگر موبائل کی بات کریں تو ہم جب بھی اپنے موبائل میں کوئی اپلیکیشن(APP)انسٹال کرتے ہیں تو ہم سے موبا ئل میں موجود ہماری معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اجازت طلب کی جاتی ہے جو کہ (ALLOW) کی صورت میں ہوتی ہے اور جیسے ہی ہم (ALLOW) پر کِلک کرتے ہیں تو ہماری ساری معلومات تک اِن اپلیکیشن (APP) بنانے والی کمپنی کو رسائی حاصل ہوجاتی ہے

( یہ تھا انفار میشن ٹیکنا لوجی کا تعا رف)

تنظیمی اور اداریا تی معلو مات کے علاوہ دنیا بھر کی معلو مات تک رسا ئی اسی ٹیکنا لوجی کی بدولت ہے۔

یہ ٹیکنا لوجی ،انفا ر میشن کی دنیا میں ایک انقلاب لا چکی ہے، اس کی وجہ سے ہم جب چاہیں کسی بھی بارے میں معلو مات چند لمحوں میں حا صل کر لیتے ہیں ،انفار میشن ٹیکنا لوجی (IT)کے اثرات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ آج چاہے ڈیجیٹل مار کیٹینگ ،آن لائن ارننگ،آن لائن شاپنگ،آن لا ئن جابز،آن لائن ایجو کیشن،فری لانسنگ،آن لائن سکِلز،سوشل میڈیا ،یا اِنٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے ذریعے ہم جو بھی کام کرتے ہیں کچھ بھی اس کے بغیر ممکن نہیں۔

یہا ں ایک اور بات کا ذکر لازمی ہے کہ ،بڑی کمپنیوں کے علاوہ سو شل میڈیا پلیٹ فارم بھی صارفین کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں ،اوراپنے صارفین کے ڈیٹا کا دوسری کمپنیوں سے تبادلہ کرکے مالی فائدہ بھی حا صل کر تےہیں۔

کون سی کمپنیا ں صارفین کا ڈیٹا خرید تی ہیں؟

جب بھی کوئی کمپنی مار کیٹ میں اپنا پروڈکٹ لانچ کرنا چا ہتی ہیں تو وہ پہلے سے ہی یہ جاننا چا ہتی کہ کس علا قے ،شہر یا ملک کے صارفین ان کی پروڈکٹ کو پسند کر یں گے،کیو نکہ ان کمپنیز کی نظر میں یہ ایک مارکیٹ سٹر یجڈی (Marketing strategy)کا حصہ ہے،اس لیے وہ کمپنیا ں صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے قیمت بھی ادا کرتیں ہیں۔

صارف کا ڈیٹا بیچنے والی کمپنی کو صارف کی پسند یا نا پسند کے بارے میں کیسے پتہ چلتا ہے؟

جب بھی صارف انٹر نیٹ پر ایکٹیو(Active) ہو نے کے بعدمختلف ویب سا ئٹس پر جاکر کِلِکس اور سرچِز کرتا ہے ،تو اس سائٹ کا اے آئی(Artificial inteligence) صارف کی ایکٹیِوٹی(Activity) کو اپنے سسٹم میں محفو ظ کرلیتا ہے،اے آئی اس بات کو بھی نوٹ کرتا ہے کہ آپ کس ایڈ (Ad)یا کس ویب پیج پر کتنی دیر تک رکیں ہیں،اور آپ کیا تلاش کر رہے ہیں،اس طرح وہ آپکے بارے میں ساری تفصیل کو محفو ظ کرتا جاتا ہے۔

اِس طرح صارف کی پسند نا پسند اور ترجیحات کا سارا ڈیٹا اِن کمپنیز کے پاس منتقل ہو تا رہتا ہے۔

اس وقت سب سے ذیا دہ فاسٹ اور بڑا ،اے آئی(Artificial inteligence) گو گل کے پاس ہے۔